Chana Pulao - چنا پلاؤ

Chana Pulao - چنا پلاؤ

اجزاء:

  1. چاول سات سو پچاس گرام
  2. پیاز ایک کپ
  3. ابلے چنے تین کپ
  4. دہی ایک چوتھائی کپ
  5. تیل تین چوتھائی کپ
  6. نمک حسب ذوق
  7. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  8. شاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ
  9. ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  10. بڑی الائچی دانہ آدھا چائے کا چمچ
  11. دار چینی دو سے تین اسٹکس
  12. ثابت ہری مرچ آٹھ سے دس
  13. ٹماٹر تین سے چار
  14. کالی مرچ چھ سے آٹھ
  15. لونگ چھ سے آٹھ
  16. ہری الائچی چار سے پانچ
  17. تیز پتہ ایک عدد
  18. چکن کیوبز دو عدد
  19. سلاد سرونگ کے لئے
  20. رائتہ سرونگ کے لئے

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل کو گرم کر کے پیاز کو براؤن کر لیں۔
  2. ساتھ ہی گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال دیں۔
  3. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ۔کٹے ٹماٹر،ثابت ہری مرچ اور پھینٹا ہوا دہی شامل کر کے ڈھک کر اتنا پکائیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  4. پہلے سے ابلے چنے شامل کر کے مزید چھ سےآٹھ منٹ پکائیں۔پھر اس میں نمک اور چکن کیوبز ڈالیں۔
  5. آخر میں بھیگے ہوئے چاول شامل کر کے تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔
  6. جب پانی خشک ہونے لگے تو پین کو توے کے اوپر رکھیں اور دم پر چھوڑ دیں۔
  7. تیار ہونے پر رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes