Boti Kabab Badami - بوٹی کباب بادامی

Boti Kabab Badami - بوٹی کباب بادامی

اجزاء:

  1. چکن بوٹی آدھا کلو
  2. ادرک ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. تیل آدھی پیالی
  5. بادام بارہ عدد
  6. کالی مرچ دس عدد
  7. لال مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی

ترکیب:

  1. ایک کڑاہی میں چکن بوٹی، ادرک اور نمک ڈال کر چکن کا پانی خشک کریں۔
  2. اب اس میں تیل ڈال کر بھون لیں۔
  3. پھر بادام، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر پانچ منٹ دَم کر رکھ دیں۔
  4. مزے دار بوٹی کباب بادامی کو گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes