Bong Nihari - بونگ نہاری

Bong Nihari - بونگ نہاری

اجزاء:

  1. بونگ کا گوشت آدھا کلو
  2. میدہ ایک کپ
  3. بڑی پیاز دو عدد
  4. تیل حسبِ ضرورت
  5. نمک حسبِ ضرورت
  6. ادرک حسبِ ضرورت
  7. ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  8. ہری مرچ حسبِ ضرورت
  9. لیموں حسبِ ضرورت
  10. یخنی ایک سے دو لیٹر
  11. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  12. نہاری مصالحہ دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. پہلے میدے کو اچھی طرح بھون لیں۔
  2. ایک پین میں تیل گرم کرکے بڑی پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔
  3. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور بونگ کا گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  4. اس کے بعد نہاری مصالحہ ڈال کر اسے ایک سے دو منٹ تیز آنچ پر بھونیں اور یخنی شامل کرلیں، جب گوشت گل جائے تو پانی میں میدہ گھول کر تھوڑا تھوڑا کرکے نہاری میں شامل کریں اور مکس کرلیں۔
  5. جب گریوی گاڑھی ہوجائے تو پیاز کا بگھار لگائیں۔
  6. آخر میں ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes