Beef Boti - بیف بوٹی

Beef Boti - بیف بوٹی

اجزاء:

  1. بیف بوٹی 1/2 کلو
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. پسی خشخاش 2 کھانے کے چمچے
  4. پسا زیرہ 2 کھانے کے چمچے
  5. ادرک لہسن کاپیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
  6. پیاز سلائس 2-3 عدد
  7. کٹے ٹماٹر 2 عدد
  8. پسی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
  9. کُٹی لال مرچ 1چائے کا چمچہ
  10. کٹی ہری مرچ 3-4 عدد
  11. پسا گرم مصالحہ 1چائے کا چمچہ
  12. ہرا دھنیا گارنش کے لیے

ترکیب:

  1. 1/2کلو بیف بوٹی کو 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کاپیسٹ ، حسب ذائقہ نمک ، 2کھانے کے چمچے پسازیرہ اور 2کھانے کے چمچے پسی خشخاش سے میری نیٹ کرلیں ۔
  2. ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کیاہوا گوشت اور کچھ پانی ڈال کرپکالیں ،یہاں تک کہ گوشت تقریباتیار ہو جائے ۔
  3. اب اس میں 1/2چائے کا چمچہ پسی ہلدی، 1چائے کا چمچہ کُٹی لال مرچ ، 2-3عدد پیاز سلائس اور 3-4عددکٹی ہری مرچ سوتے شامل کرکے تیز آنچ پر پکائیں ،یہاں تک کہ پیاز گوشت میں مکس ہوجائے ۔
  4. پھر اس میں 2عدد سلائس میںکٹے ٹماٹر بھی ڈالیں اور سوتے کریں ، یہاں تک کہ تمام اجزاءاچھی طرح مکس ہوجائیں ۔
  5. آخر میں گرم مصالحہ ڈال کر سرو کریں

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes