Beef Pulao - بیف پلاؤ

Beef Pulao - بیف پلاؤ

اجزاء:

  1. (چاول آدھا کلو (بھیگے ہوئے
  2. (گوشت آدھا کلو ﴿اُبلا ہوا
  3. ٹماٹر ایک پاؤ
  4. دہی ایک پاؤ
  5. پیاز دو عدد
  6. تیز پتے دو عدد
  7. بڑی الائچی دو عدد
  8. لونگ چار عدد
  9. ہری مرچ دس عدد
  10. تیل آدھا کپ
  11. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  12. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  13. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  14. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت
  15. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  16. نمک دو چائے کے چمچ

ترکیب:

  1. ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہرا کرلیں۔
  2. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہری مرچ، زیرہ، ثابت کالی مرچ، تیز پتے، لونگ، بڑی الائچی، پسی لال مرچ، نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
  3. پھر اس میں اُبلا گوشت اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔
  4. اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول اور ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر پکنے دیں۔
  5. جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بیس منٹ دَم پر رکھیں اور اس کے بعد چولہا بند کردیں۔
  6. پلاؤ بریانی تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes