Khopray Ke Methay Roll - کھوپرے کے میٹھے رول

اجزاء:

  1. رول کی پٹیاں ایک پیکٹ
  2. کھویا 50گرام
  3. کشمش 1/3کپ
  4. تِل 1/3کپ
  5. خشخاش دو کھانے کے چمچے
  6. تازہ کھوپرا (کدوکش) آدھا کپ
  7. کیوڑا ایسنس چند قطرے
  8. چینی حسب ضرورت
  9. تیل حسب ضرورت
  10. لئی بنانے کے لئے :
  11. میدہ حسب ضرورت

ترکیب:

  1. حسب ضرورت میدے میں نیم گرم شامل کر کے لئی تیار کرلیں ۔ایک مکسنگ باول میں 50گرام کھویا ،حسب ضرورت چینی ،1/3کپ کشمش، 1/3کپ تِل ،آدھا کپ کدوکش تازہ کھوپرا،دو کھانے کے چمچے خشخاش اور چند قطرے کیوڑا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ،اور فلنگ تیار کر لیں ۔ اب رول کی پٹیوں میں فلنگ کر کے لئی سے بند کر لیں ۔پین میں تیل گرم کر کے رو ل کو احتیاط سے فرائی کر لیں ۔نکال کر سرو کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes