Khajoor Ka Halwa - کجھور کا حلوہ

اجزاء:

  1. گندم کا آٹا دو سو گرام
  2. کجھوریں(گٹھلیاں نکال دیں) دو سو گرام
  3. عرق گلاب آدھی پیالی
  4. چینی آدھی پیالی
  5. پسی ہوئی الائچی ایک چائے کا چمچہ
  6. تازہ گرم دودھ ایک کھانے کا چمچہ
  7. زعفران آدھا چائے کا چمچہ
  8. گھی تین چوتھائی پیالی
  9. بادام،پستے اور چاندی کا ورق سجانے کے لئے

ترکیب:

  1. زعفران کو دودھ میں بھگو دیں۔دیگچی میں دندم کا آٹا مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے بھونیں۔اس میں آہستہ آستہ کر کے گھی شامل کریں اور گھی کے آٹے میں مل جانے تک پکائیں۔اس میں کھجوریں،عرق گلاب اور چینی ملائیں۔چند منٹ پکانے کے بعد الائچی اور زعفران ڈال کر چند منٹ پکائیں اور ٹرے میں ڈال دیں۔مزیدار حلوہ بادام،پستے اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes