Keri Ki Chutni - کیری کی چٹنی

اجزاء:

  1. کیریاں آدھا کلو
  2. چینی تین پاؤ
  3. پانی سوا دو پیالی
  4. لہسن(چوپ کیا ہوا) دو کھانے کے چمچے
  5. ادرک(چوپ کیا ہوا) دو کھانے کے چمچے
  6. سفید سرکہ ایک پیالی
  7. سوکھی لال مرچیں15 عدد
  8. کٹی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچہ
  9. نمک آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:

  1. کیریوں کو پتلا کاٹ کر ایک گھنٹے کے لیے پانی میں بھگوئیں،پھر پانی پھینک دیں۔دیگچی میں چینی اور پانی کو چینی حل ہونے تک پکائیں۔اس میں کیری شامل کر کے انہیں آدھا گلا لیں،پھر ادرک اور لہسن شامل کر کے خوشبو آنے تک پکائیں۔اس میں سرکہ،ثابت لال مرچ،کٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes