Keema Roll - قیمہ رول

اجزاء:

  1. قیمہ آدھا کلو
  2. پیاز چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
  3. ادرک ایک چائے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)
  4. لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  5. قیمہ کری مکس مصالحہ ایک پیکٹ
  6. تیل آدھا کپ
  7. پراٹھے دو عدد
  8. ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے

ترکیب:

  1. پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
  2. پھر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر سوتے کر لیں۔
  3. اب اس میں قیمہ ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔
  4. پھر کری مکس مصالحہ شامل کر کے قیمے کے گلنے تک پکائیں۔
  5. تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا ڈال دیں۔
  6. اب پراٹھوں کو توے پر سینک لیں اور قیمہ رکھ کر رول بنا لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes