Japanese Fried Chicken - چاپانیز فرائیڈ چکن

اجزاء:

  1. (چکن آدھا کلو (جولین کٹا ہوا
  2. لہسن جوئے چار سے پانچ عدد
  3. (مشروم آدھا کپ (سلائس میں کٹی ہوئی
  4. (گاجر ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  5. (گھیا توری ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  6. چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  7. ٹماٹر پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  8. تل کا تیل آدھا چائے کا چمچ
  9. ڈارک سویا ساس یا نمک حسب ضرورت
  10. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل لے کر اس میں لہسن کو سوتے کرلیں۔
  2. اب اس میں چکن ڈال کر فرائی کرلیں یہاں تک کہ اس کی رنگت سنہری ہوجائے۔
  3. پھر ٹماٹر پیسٹ، مشروم، گاجر اور گھیا توری شامل کرکے مکس کرلیں اور فرائی کرلیں۔
  4. پھر چکن پاؤڈر اور ڈارک سویا ساس یا نمک شامل کردیں۔
  5. آخر میں تل کا تیل ڈال کر مکس کریں۔
  6. سرونگ پلیٹر میں نکال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes