Jam Filled Donut - جام بھرے ڈونٹ

اجزاء:

  1. میدہ دو کپ
  2. خمیر ایک کھانے کا چمچ
  3. نمک ایک چٹکی
  4. چینی دو کھانے کے چمچ
  5. تیل تین کھانے کے چمچ
  6. انڈا ایک عدد
  7. گرم پانی حسب ضرورت
  8. اورنج یا اسٹرابیری حسب پسند
  9. تیل فرائی کے لیے

ترکیب:

  1. میدے میں خمیر٬ نمک٬ چینی٬ تیل اور انڈا مکس کر کے ہلکے گرم پانی سے گوندھ لیں - تیل کا ہاتھ لگا کر گیلے کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں-
  2. جب آٹا پھول جائے تو چھوٹے پیڑے بنالیں- ہتھیلی پر پیڑہ رکھیں درمیان سے دبا کر جام بھریں اور دوبارہ پیڑہ بنالیں-
  3. گرم تیل میں ہلکی آنچ پر دو منٹ فرائی کریں دونوں طرف سے سنہری رنگ آجائے تو پلیٹ میں نکال لیں- سرونگ ڈش میں فرائی کیے ڈونٹ رکھیں اور اورنج جیلی کے ساتھ سرو کریں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes