Indian Makhni Tomato Kaju Chicken - انڈین مکھنی ٹماٹو کاجو چکن

اجزاء:

  1. مرغی(ٹکڑے کر لیں) ایک عدد
  2. گاڑھی دہی تین چوتھائی کپ
  3. ٹماٹر(باریک چوپ کرلیں) آدھا کلو
  4. لہسن کے جوے6 عدد
  5. ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  6. چینی ایک چائے کا چمچہ
  7. ثابت لال مرچیں چار عدد
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
  10. ٹماٹو کیچپ 6 چمچے
  11. کاجو(چوپ کر لیں) آدھا کپ
  12. (ایک چوتھائی کپ کاجو ٹکڑے کر کے فرائی کر لیں)
  13. کھانے کا لال رنگ دو قطرے
  14. مکھن چار کھانے کے چمچے

ترکیب:

  1. ثابت لال مرچوں، لہسن اور ادرک کو ایک ساتھ گرائینڈ کر کے مکس کریں ۔ اس میں نمک بھی شامل کردیں۔یہ آمیزہ گوشت کو لگا کر چار سے پانچ گھنٹے تک گوشت کو میرنیٹ کریں۔
  2. ٹماٹر میں چینی،لال رنگ۔لال مرچ پاؤڈر اور تھوڑا نمک ڈال کر مکس کریں۔
  3. فرائنگ پین میں ٹماٹر کا آمیزہ ڈال کر پکاٰئیں۔ٹماٹر نرم ہو کر گل جائیں تو ان کو چھان لیں۔
  4. دوسرے سوس پین میں گوشت میرنیشن سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے تقریبا گلا لیں۔اس میں تیار شدہ ٹماٹو پری۔تین کھانے کے چمچے مکھن،آدھا کپ کاجو اور ٹماٹو کیچپ شامل کر کے ہلکی آنچ
  5. پرآٹھ سے دس منٹ تک پکائیں ۔سرونگ ڈش میں نکال کر فرائی کیے ہوئے کاجو اور ایک کھانے کا چمچہ مکھن پگھلا کر اس پر ڈالیں اور گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes