Hara Bara Anda - ہرے بھرے انڈہ

اجزاء:

  1. آلو آدھا کلو
  2. انڈے (ابلے ہوئے) چار عدد
  3. انڈہ(پھنٹا ہوا) ایک عدد
  4. ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
  5. ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی
  6. پودینہ ایک چوتھائی گڈی
  7. ہری مرچیں پانچ عدد
  8. پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
  9. پسا ہوا ناریل تین کھانے کے چمچے
  10. املی کا گودہ تین کھانے کے چمچے
  11. نمک حسب ذائقہ
  12. تیل تلنے کے لئے

ترکیب:

  1. آلوں کو ابال کر ان کا بھرتہ بنائیں،پھر کالی مرچ اور نمک ملا کر رکھ لیں۔بلینڈر میں ہرا دھنیا،پودینہ،ہری مرچیں اور املی کا گودہ یکجان کر ل لیں۔انڈؤں کو درمیان سے لمبائی میں کاٹ کر ان کی زردی نکال دیں۔زردی کو ہرے مصالحہ میں بھرتہ کر کے ملا لیں۔اس مصالحہ کو انڈؤں میں زردی کی جگہ بھر دیں۔ہتھیلی پر آلوؤں کا تھوڑہ سا آمیزہ لیں اور درمیان میں انڈے رکھ کر انہیں آلوؤں سے ڈھانک دیں۔انڈوں کو پہلے انڈہ ،پھر ڈبل روٹٰی کے چورے میں لپیٹ لیں ۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انڈوں کو سنہری تل کر نکال لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes