ہرا دھنیا (گارنش کے لیئے ) تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل گرم کرلیں۔آلوؤں کو چوکور ٹکڑوں میں مناسب سائز میں کاٹ لیں۔اب گرم تیل میں زیرہ اور رائی ڈال کر ہلکے گرم تیل میں تھوڑا سا بھونیں اب ان میں ثابت لال مرچ ڈالیں اور ان کو بھی ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میں آلو ڈال دیں ، آلوؤں میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر 2 منٹ بھونیں ۔اس کے بعد اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اور آنچ ہلکی کرکے آلوؤں کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور انہیں اپنے ہی پانی میں پکنے دیں ۔آنچ بہت دھیمی رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ سے ہلاتے جائیں۔جب آلو گلنے والے ہوں تو ان میں سوکھی میتھی اور گرم مصالحہ ڈال دیں ۔جب آلو تیار ہو جائے تو ان پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں چاہیں تو ٹماٹر کی جگہ آدھی پیالی املی کا رس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔دال چاول یا پوریوں کے ساتھ یہ آلو بہت مزہ دیں گے ۔