Gehnola - گھینولا

اجزاء:

  1. دودھ دو کپ
  2. انڈے چار عدد
  3. چینی آٹھ کھانے کے چمچ
  4. میدہ تین کھانے کے چمچ
  5. کارن فلور تین کھانے کے چمچ
  6. ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
  7. ناریل تین کھانے کے چمچ (پسا ہوا) اگر چاہیں تو ڈال سکتے ہیں
  8. کریم ایک پیکٹ (گاڑھی ہونے کے لیے ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں)
  9. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. دودھ میں انڈے٬ چینی٬ میدہ٬ کارن فلور٬ ونیلا ایسنس سب ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں-
  2. چھوٹی فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچ کا تیل ڈال کر چاروں طرف پھیلا لیں-
  3. دودھ کا مکسچر دو بڑے کھانے کے چمج اچھی طرح ہلا کر اس میں تیل ڈالیں اور فرائینگ پین کو اٹھا کر مکسچر کو اس میں اچھی طرح پھیلا دیں-
  4. چمچ سے نہیں بلکہ فرائنگ ہو حرکت دینا ہے تاکہ دودھ کا مکسچر پھیل جائے-
  5. چولہے کی آنچ ہلکی رکھیں جب آپ کو لگے کہ نیچے سے گولڈن ہوگیا ہے تو فرائنگ پین میں چمچ کی مدد سے رول کرلیں سارے رول پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں- اوپر کریم سے ڈیکوریٹ کریں-
  6. جو فریج میں ٹھنڈا کر کے کھائیں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes