Garlic Mayo Wings - گارلک مایو ونگز

اجزاء:

  1. ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  2. لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  3. (لال مرچ ایک سے دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
  4. کارن فلور آدھا کپ
  5. انڈا ایک عدد
  6. نمک حسب ضرورت
  7. تیل حسب ضرورت
  8. :ساس کے لئے
  9. مایونیز ایک کپ
  10. (لہسن چار جوئے (کٹا ہوا
  11. نمک حسب ذائقہ
  12. کالے زیتون دو سے تین عدد

ترکیب:

  1. ونگز کو لہسن ادرک کے پیسٹ، لال مرچ، کارن فلور، انڈے اور نمک کے ساتھ تیس منٹ کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
  2. ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں ونگز کو فرائی کرلیں یہاں تک کہ یہ کرسپی ہوجائیں اور گل جائیں۔
  3. ساس کے لئے: ایک پین لے کر اس میں مایونیز ڈال دیں۔
  4. پھر اس میں لہسن، نمک اور کالے زیتون ڈال کر مکس کرلیں اور چولہا بند کردیں۔
  5. اب ساس کو ونگز کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes