Fried Finger Fish - فرائیڈ فنگر فش اینڈ چپس

اجزاء:

  1. بغیر کانٹے کی مچھلی آدھا کلو
  2. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  3. انڈا ایک عدد
  4. نمک حسب ذائقہ
  5. کری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  6. آٹا آدھا کپ
  7. آلو چار عدد
  8. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. مچھلی کو نمک لگا کر دھو لیں اور اس کے ترچھے ٹکڑے کاٹ لیں- آمیزہ بنانے کے لیے پہلے انڈا٬ نمک٬ لیموں کا رس اور کری پاؤڈر ملا کر پھینٹیں پھر آٹا تھوڑا تھوڑا کر کے ملاتی جائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں- اب فنگر فش کو اس آمیزے میں ڈبو کر سنہرا ہونے تک تلیں پھر اسے پیپر ٹاول پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل نکل جائے- آلوؤں کا چھلکا اتار کر باریک چپس کاٹ لیں اور پانی میں ڈال کر رکھیں- اوون کو چار سو پچاس ڈگری پر پہلے گرم کریں- بیکنگ ڈش میں چپس کا پانی خشک کر کے رکھیں اور ہلکا سا تیل لگا کر انگلیوں سے ملا دیں- اوون میں رکھ کر بیس منٹ تک بیک کریں- پہلے چپس تیار کریں پھر تلی ہوئی مچھلی گرم گرم پیش کریں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes