Fish And Vegetable Salsa Wrap - مچھلی اور سبزیوں کے سالسہ ریپ

جزاء:

  1. مچھلی کے فلے آدھا کلو
  2. سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت
  3. پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
  4. سیلری(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
  5. شملہ مرچ(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
  6. انڈا ایک عدد
  7. ٹماٹر(ابال کر باریک کاٹ لیں) چار عدد
  8. لہسن(باریک کٹا ہوا) چار عدد
  9. اجمودہ(باریک کٹا ہوا) ایک چوتھائی گڈی
  10. پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
  11. چینی آدھا چائے کا چمچہ
  12. پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
  13. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
  14. نمک حسب زائقہ
  15. تیل تین کھانے کے چمچے
  16. سلاد کے پتے سجانے کے لئے

ترکیب:

  1. مچھلی کے فلے کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔مچھلی میں لیموں کا رس،آدھا چائے کا چمچہ کالی مرچ اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ایک ساس پین میں تیل گرم کر ے کے لہسن سنہری کر لیں،اس میں سبزیاں بھونیں اور باقی کالی مرچ،گرم مصالحہ،چینی،ٹماٹر،اجمودہ اور نمک ملالیں۔سموسے کی پٹیوں کے چکور ٹکڑے کاٹ لیں،سموسے کی ہر پٹی پر مچھلی کا ایک ٹکڑا اور ایک کھانے کا چمچہ سبزیاں رکھ کر چاروں طرف سے لپیٹ لیں۔سموسوں کو اوون کی ٹرے میں رکھیں اور برش کی مدد سے ان پر انڈا لگا دیں۔ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری پر بارہ منٹ تک پکا کر نکال لیں اور سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes