Double Meat Kebab - ڈبل میٹ کباب

Double Meat Kebab - ڈبل میٹ کباب

اجزاء:

  1. گائے کا قیمہ (ڈبل گرائنڈڈ) ایک پاو
  2. چکن کا قیمہ ( ڈبل گرائنڈڈ) ایک پاو
  3. کٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچہ
  4. ژابت زیرہ (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
  5. ژابت دھنیا (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
  6. کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
  7. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
  8. کٹی ہری مرچ چار سے پانچ عدد
  9. کٹا ہرا دھنیا آدھی گھٹی
  10. پودینہ آدھی گٹھی
  11. بریڈ کرمز چار کھانے کے چمچے
  12. انڈا ایک عدد
  13. تیل تلنے کے لئے
  14. نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے چوپر میں ایک پاوگائے کا قیمہ ،ایک پاو چکن کا قیمہ ،ایک کھانے کا چمچہ کٹی لال مرچ ،ایک چائے کا چمچہ ژابت زیرہ ،ایک چائے کا چمچہ ژابت دھنیا ،ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ ،ایک کھانے کاچمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،چار سے پانچ عدد کٹی ہری مرچ ،آدھی گٹھی دھنیا ،آدھی گٹھی پودینہ ،چار کھانے کے چمچے بریڈ کرمز ،ایک عدد انڈا اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کر لیں اور ایک پیسٹ سا بنا کر ایک پلیٹ میں نکال لیں ۔اب ہاتھوں پر آئل لگا کر کباب بنائیںاور پین میں تیل گرم کر کے کباب فرائی کریں پھر انہیں سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes