Dhai Aloo Fry - دہی فرائی آلو

Dhai Aloo Fry - دہی فرائی آلو

اجزاء:

  1. آلو آدھا کلو
  2. دہی آدھا کلو
  3. دودھ ایک کپ
  4. بھنا اور کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
  5. پسی ہری مرچ دو چائے کے چمچے
  6. کٹا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچہ
  7. نمک آدھا چائے کا چمچہ
  8. ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
  9. تیل ( تلنے کے لئے) حسب ضرورت
  10. بگھارے کے اجزائ:
  11. کڑی پتے آٹھ عدد
  12. زیرہ ایک چائے کا چمچہ
  13. چوپڈ ادرک لہسن دو چائے کے چمچے
  14. تیل چار کھانے کے چمچے

ترکیب:

  1. پہلے آدھا کلو آلووں کو کدوکش کر کے دیپ فرائی کرکے نکالیں ۔اب آدھا کلو دہی میں ایک کپ دودھ ،ایک چائے کا چمچہ بھنا اور کٹا زیرہ ،دو چائے کے چمچے پسی ہری مرچ ،ایک چائے کا چمچہ کٹا ہوا لہسن اور آدھا چائے کا چمچہ نمک ڈال کر پھینٹ لیں ۔پھر پھینٹی ہوئی دہی ایک ڈش میں نکالیں ۔اس کے بعد چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے آٹھ عدد کڑی پتے اور اور ایک کھانے کا چمچہ کا بگھار بنا کر دہی پر تڑکا دیں ۔آخر میں اوپر فرائی کئے ہوئے آلو ڈال کر سرو کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes