Dawn Bread Chicken Burger - ڈان بریڈ چکن برگرز

Dawn Bread Chicken Burger - ڈان بریڈ چکن برگرز

اجزاء:

  1. ڈان برگر بن دو عدد
  2. مرغی کا قیمہ آدھا کلو
  3. بریڈ سلائسز دو عدد
  4. سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) حسب ذائقہ
  5. ہری مرچ ایک چائے کا چمچ (باریک چوپ کرلیں)
  6. پیاز (باریک چوپ کی ہوئی) ایک کپ
  7. لہسن (باریک چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچ
  8. انڈا ایک عدد
  9. کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. مایونیز ایک چوتھائی چائے کا چمج
  12. ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
  13. کھیرا (سلائسز کاٹ لی) ایک عدد
  14. سلاد پتہ (توڑ لیں) ایک عدد
  15. چیز سلائسز دو عدد
  16. تیل فرائنگ کے لیے

ترکیب:

  1. قیمہ دھو کر خشک کرلیں- چوپر میں بریڈ سلائسز اور قیمہ ڈال کر پیس لیں اور اس میں نمک٬ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں٬ پیاز٬ ہری مرچیں٬ لہسن٬ انڈا اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں- بن کے سائز کے کباب بنا کر شیلو فرائی کریں-
  2. بن کو درمیان سے کاٹ کے نچلے حصے پر مایونیز لگائیں- اس پر سلاد پتہ رکھ کر کباب رکھ دیں- کباب پر تھوڑی مایونیز لگا کر اور کھیرے کے سلائسز رکھ کر چیز سلائس رکھ دیں اور بن کا اوپری حصہ رکھ کر فرنچ فرائز٬ گارلک سوس اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes