Murgh Pasanda Recipe - مرغ پسندے ریسیپی

 Murgh Pasanda Recipe - مرغ پسندے ریسیپی

اجزاء:
چکن-------------- 1کلو
دہی----------------- 1پاﺅ
ادرک لہسن کا پیسٹ---------------- 2کھانے کے چمچے
لال مرچ------------------ 2کھانے کے چمچے
زردے کا رنگ------------------ چٹکی بھر
آلو-------------------- 1/2کلو
پیاز------------------ 3پاﺅ
ٹماٹر--------------------- 1/2کلو
نمک--------------------- حسبِ ذائقہ

ترکیب:

سب سے پہلے آلو ، ٹماٹر اور پیاز کو موٹا گول کاٹ لیں،اس کے بعد دہی میں نمک ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ادرک لہسن ، زردے کا رنگ اور لال مرچ ملا کر مکسچر بنا کر چکن پر لگائیں۔ اب دیگچی میں برش کی مدد سے ہلکا سے تیل لگائیں۔ اس کے بعد کٹے ہوئے پیاز،آلو اور ٹماٹروں کو بچھالیں اور اوپر سے میرینٹڈ چکن شامل کرلیں اور 1/2پاﺅ گھی اوپر سے شامل کرکے تیز آنچ پر پکالیں، جب اُبال آجائیںتو چولہا درمیانہ کرکے اُوپر سے ڈھکن ڈھانک لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes