Daal Ki Kachori - دال کچوری

Daal Ki Kachori - دال کچوری

اجزاء:
آمیزے کےلئے:
میدہ(چھنا ہوا)۔۔۔۔2 پیالی
نمک۔۔۔۔حسب زوق
گھی۔۔۔۔2 کھانےکے چمچے
تیل۔۔۔۔ تلنے کے لئے

بھرنے کے لئے:
چنے کی دال(ابلی ہوئی)۔۔۔ایک پیالی
بھنا اور کٹا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔ایک کھانےکا چمچہ
ثابت گول لال مرچ۔۔۔۔ 6 عدد
نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب:

ایک پیالے میں میدہ، گھی اور نمک ملا کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ بیلینڈر کے بھرنے کے اجزاء یکجان کرلیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں، انہیں ہاتھ کی مدد سے پھلائیں اور دال کا آمیزہ بھر کر دوبارہ پیڑے بنالیں۔ تھوڑی دیر رکھنےکے بعد انہیں بیل لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کچوریاں سنہری تل کر جاذب کاغذ پر نکال لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes