Cup Cake - کپ کیک

Cup Cake - کپ کیک

کپ کیک

اجزاء:
میدہ ----- ایک کپ اور آدھا کپ
چینی ---- آدھا کپ
مکھن ---- ایک چوتھائی کپ
انڈے ---- چار عدد
بیکنگ پاؤڈر ---- دو کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنز ---- چار قطرے
کوکو ---- دو کھانے کے چمچ
چاکلیٹ چپ
شوگر چنکس

ترکیب:

میدے میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں- انڈے کو اچھی طرح پھینٹنے کے بعد چینی اور مکھن ڈال کر پھینٹیں- اب اس میں ونیلا ایسنز اور میدہ شامل کر کے مکس کر کے کپ کیک کے سانچوں میں ڈال کر اوپر چاکلیٹ یا شوگر چنک ڈال کر 180 ڈگری پر 20 منٹ بیک کر لیں- کیک کے مکسچر میں سے تھوڑا مکسچر لے کر اس میں دو کھانے کے چمچ کوکو تین کھانے کے چمچ دودھ ڈال کر مکس کریں- اور کپ کیک میں ڈال کر بیک کرلیں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes