Crispy Chowmein - کرسپی چاومن

Crispy Chowmein - کرسپی چاومن

اجزاء:

  1. انڈے والے نوڈلز (ابلے ہوئے) دو پیالی
  2. مرغی کا سینہ ( باریک کٹا ہوا) 300 گرام
  3. پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد
  4. شملہ مرچ ایک عدد
  5. بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی
  6. سویا سوس تین کھا نے کے چمچے
  7. کارن فلار (پانی میں گھلا ہوا) دو کھانے کے چمچے
  8. لہسن (چوپ کیا ہوا) تین جوے
  9. ادرک (چوپ کیا ہوا ) ایک انچ کا ٹکڑا
  10. کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  11. چائینیز نمک آدھی چائے کا چمچہ
  12. مرغی کی یخنی دو پیالی
  13. ہری پیاز (موٹی کٹی ہوئی) تین ڈنڈیاں
  14. نمک حسب ذائقہ
  15. تیل چار کھانے کے چمچے
  16. سلاد کے پتے (باریک کٹے ہوئے) سجانے کے لئے

ترکیب:

  1. کڑاہی میں تیل گرم کریں اور آدھے نوڈلز تل کر نکال لیں ۔ بیکنگ ڈش میں پہلے ابلے ،پھر تلے ہوئے نوڈلز کی تہہ لگالیں۔ ڈش کے کناروں کو سلاد پتوں دے سجادیں ۔ دیگچی میں تیل گرم کرکےمرغی چند منٹ تک پکائیں ، پھر لہسن ، ادرک اور پیاز ڈا ل کر تین منٹ تک بھونیں۔ اس میں علاوہ کارن فلار باقی تمام اجزاءڈال کر چند منٹ تک پکائیں ، پھر آہستہ آہستہ کارن فلار ڈالیں ۔ اسے گاڑھا ہونے پر نوڈلز پر ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes