Chocolate Ice Cream - چاکلیٹ آئس کریم

Chocolate Ice Cream - چاکلیٹ آئس کریم

اجزاء:

  1. سادہ چاکلیٹ چار اونس
  2. تیار شدہ کسٹرڈ ونیلا فلیور ایک کپ
  3. کریم ایک کپ
  4. ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. ایک برتن میں چاکلیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر پانی ڈال کر پکنے کےلئے رکھ دیں۔
  2. ہلکی آنچ رکھیں جب چاکلیٹ پگھل جائے تو اتارکر کسٹرڈ ملاکر اچھی طرح مِکس کریں اور ٹھنڈی کرلیں۔
  3. اب اس میں کریم اور ونیلا ایسنس ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔
  4. اور سانچے میں ڈال کر فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں۔
  5. ہر پندرہ منٹ کے بعد پھینٹیں، چار گھنٹے کے بعد مزیدار آئس کریم تیار ہوجائے گی۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes