Chinese Rice With Chicken Jalfrezi - چکن جلفریزی اورچائنیز رائس

Chinese Rice With Chicken Jalfrezi - چکن جلفریزی اورچائنیز رائس

اجزاء:

  1. چاول 1 کلو 1 کنی پر ابلے بوئے
  2. چکن 1 پاو بغیر ہڈی، چھوٹی بوٹیاں
  3. شملا مرچ 2 عدد سلائس کٹے ہوئے
  4. گاجر 1 عدد باریک کٹی ہوئی
  5. مٹر آدھا پیالی
  6. آلو درمیانے سائز کا 1 عدد
  7. بند گوبھی چھوٹی 1 عدد
  8. ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
  9. سویا ساس 1 کھانے کا چمچہ
  10. چلی ساس 1 کھانے کا چمچہ
  11. آئل آدھا کپ
  12. نمک حسب ضرورت
  13. کالی مرچ حسب ضرورت
  14. چائنیز نمک 1 چائے کا چمچہ
  15. چکن اسٹرپس آدھا کلو
  16. تیل ایک چوتھائی کپ
  17. (پیاز دو عدد (کٹی اور درمیانی
  18. (ادرک دو کھانے کے چمچ (جولین کٹا ہوا
  19. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  20. ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  21. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  22. گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  23. مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  24. نمک تین چوتھائی چائے کا چمچ
  25. سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  26. کیچپ ایک چوتھائی کپ
  27. ڈی پی سوس ایک چائے کا چمچ
  28. (ٹماٹر دو عدد (کیوبز میں کٹے ہوئے
  29. (شملہ مرچ ایک عدد (اسٹرپس میں کٹی ہوئی
  30. (ہری مرچ تین عدد (اسٹرپس میں کٹی ہوئی
  31. (ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا

ترکیب:

  1. دیگچی میں آئل گرم کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں چکن شامل کر کے پانی خشک ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں تمام سبزیاں شامل کریں اور تمام اجزاء بھی شامل کر دیں۔ سبزیاں ہلکی گل جا ئیں تو اس میں چاول شامل کر کے دم پر رکھ دیں۔ اسکے بعد گرم گرم سرو کریں۔-
  2. ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
  3. اب اس میں ادرک جولین اور چکن اسٹرپس شامل کرکے پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
  4. پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، کالی مرچ، گرم مصالحہ، مسٹرڈ پاؤڈر، نمک، سویا سوس، کیچپ، ڈی پی سوس، آدھا کپ پانی، ٹماٹر، شملہ مرچ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں
  5. چکن جلفریزی تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes