Chicken Tenders - چکن ٹینڈرز

Chicken Tenders - چکن ٹینڈرز

اجزاء:

  1. مرغی(بغیر ہڈی کی بوٹیاں) ایک کلو
  2. میدہ(چھنا ہوا) آدھا پیالی
  3. ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
  4. کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
  5. پیپریکا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
  6. انڈہ ایک عدد
  7. پانی ایک کھانے کا چمچہ
  8. مایونیز آدھی پیالی
  9. کھٹی کریم ایک چوتھائی پیالی
  10. واچسٹر شائر ساس آدھا چائے کا چمچہ
  11. مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
  12. تیل تلنے کے لئے

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں میدہ ڈال دیں۔ایک علیحدہ پیالے میں ڈبل روٹی کا چورہ،کالی مرچ اور پیپریکا ملالیں۔تیسرے پیالے میں انڈے کو پانی کے ہمراہ پھینٹ لیں۔مرغی کی بوٹیوں کو پہلے میدے،پھر انڈے اور پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔فرائینگ پین میں تیل گرم کر کے مرغی کی بوٹیاں ایک،ایک کر کے اس میں شامل کریں اور سنہری تل کر جاذب کاغذ پر نکال لیں۔مایو نیز میں کریم،وارچسٹر شائر ساس ملائیں اور چکن ٹینڈرز کے ہمراہ پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes