Chicken Shawarma Lahori - چکن شاورمہ لاہوری

Chicken Shawarma Lahori - چکن شاورمہ لاہوری

اجزاء:

  1. پیٹا بریڈ کے لیے:
  2. میدہ ایک پاؤ
  3. سفید آٹا آدھا پاؤ
  4. خمیر سات گرام
  5. نمک سات گرام
  6. دودھ 225 ملی لیٹر
  7. تل 60 گرام
  8. سلادکے لیے:
  9. سرکہ ایک بڑی پیالی
  10. گاجر ایک عدد (جولین)
  11. کھیرا ایک عدد (جولین چھلکے کے ساتھ)
  12. چقندر آدھا (جولین)
  13. نمک چٹکی بھر
  14. چکن کے لیے:
  15. چکن بریسٹ (جولین) 150 گرام
  16. تیل دو کھانے کے چمچ
  17. لہسن ایک چائے کا چمچ
  18. کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  19. نمک حسب ذائقہ
  20. حمس ساس کےلیے:
  21. سفید چنے ایک کپ
  22. تاہنی ساس دو کھانے کے چمچ
  23. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  24. دہی آدھا پاؤ
  25. نمک چٹکی بھر

ترکیب:

  1. پیٹا بریڈ بنانے کے لیے: ایک باؤل میں میدہ اور سفید آٹا مکس کریں، پھر اس میں گڑھا سا بنا کے اس میں خمیر، نمک اور تھوڑا سا دودھ ڈال کے مکس کریں اتنا کہ خمیر اور نمک کا دانہ ختم ہو جائے
  2. اب آہستہ آہستہ باقی دودھ اور تِل شامل کرکے اسے اچھی طرح گوندھیں۔
  3. اب ڈو کو مزید گوندھنے کے لئے کاؤنٹر پر لے آئیں، ڈو بہت نرم ہو گئی اور ہاتھوں سے چپک رہی ہوتو اب اس میں تیل شامل کرکے گوندھیں جب تیل مکس ہو جائے تو تھوڑا سا خشک میدہ کاؤنٹر پر
  4. چھڑکتے ہوئے ڈو گوندھیں کہ درمیانہ سی نرم ہو جائے۔
  5. اسے گوندھ کے دس منٹ کے لئے ایک سائڈ پر رکھ دیں۔
  6. اب ڈو سے دو، درمیانہ اور دو چھوٹے پیڑے بنا لیں۔
  7. باقی ڈو کو خشک میدہ چھڑکتے ہوئے بیل لیں، یہ زیادہ پتلی نہ ہو۔ اب نارمل گول کٹر سے جتنی ٹکیہ کاٹی جائے، کاٹ لیں۔
  8. جو درمیانہ پیڑے ہیں ان کو درمیانہ روٹی کے سائز کا بیل لیں(جس سائز کی شاورمہ بریڈ بازار میں ملتی ہے)
  9. چھوٹے پیڑے لمبائی میں بیل لیں۔ ان سب کو بکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔
  10. اوون 180 ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔
  11. بکنگ ٹرے اوون میں رکھیں(نیچے والا چولہا جلانا ہے) اور پیٹا بریڈ کو آٹھ سے دس منٹ بیک کریں۔ اس کو اوون گلاس ڈور سے چیک کرلیں کہ بریڈ پھول گئی ہے۔
  12. (سلاد بنانے کے لیے:ایک پین میں سرکہ گرم کریں اس میں گاجر، کھیرا اور نمک ڈالیں جب تھوڑا نرم ہوجائے تو سرکہ سے نکال کے اس میں چقندر شامل کرکے تھوڑا سا پکائیں اور پھر اسے بھی نکال لیں۔
  13. چکن بنانے کے لیے: پین میں تیل گرم کرکے لہسن سوتے کریں اور چکن، نمک ، کُٹی لال مرچ ڈال کے تھوڑا سا پکائیں کہ چکن گل جائے۔
  14. حمس ساس بنانے کے لیے: بلینڈر میں چنے، تاہنیہ ساس، نمک، کالی مرچ اور دہی بلینڈ کرلیں۔
  15. پیٹا بریڈ کو درمیان سے کاٹ لیں(یہ پاکٹ کی طرح ہو گئی) اس میں سلاد، چکن اور پھر حمس بھریں اور سرو کریں۔
  16. جو بریڈ لمبائی میں بیک کی تھی اس کو چوڑائی والی سائڈ سے چھری کی نوک سے کھول لیں(یہ ہاف مون کی طرح ہو گئی) اور اس میں ساری فلنگ ڈال کے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes