Chicken Saute Sticks - چکن ساتے اسٹکس

Chicken Saute Sticks - چکن ساتے اسٹکس

اجزاء:

  1.  
  2. چکن بریسٹ آدھا کلو گرام
  3. ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  4. میدہ ایک کھانے کا چمچ
  5. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  6. (مونگ پھلی آدھا کپ (بُھنی ہوئی
  7. براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
  8. سویا ساس تین کھانے کے چمچ
  9. تیل حسب ضرورت
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. باربی کیو اسٹکس حسب ضرورت

ترکیب:

  1. ساتے اسٹکس کے لئے: چکن بریسٹ کو سلائسز میں کاٹ کر اوپر نمک چھڑک دیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔
  2. اسی دوران چوپر میں ادرک پیسٹ، براؤن شوگر، مونگ پھلی، میدہ، کالی مرچ، سویا ساس، نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل شامل کرکے مکس کرلیں اور پیسٹ بنا لیں۔
  3. اب پیسٹ کو چکن سلائسز پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
  4. پھر چکن سلائسز کو باربی کیو اسٹکس پر لگا لیں۔
  5. اب چکن کو فرائنگ پین میں فرائی کرلیں یا بیک کرلیں یا کوئلوں پر پکا لیں۔
  6. آخر میں سرونگ پلیٹر میں نکال کر ساس کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes