Chicken Paneer Reshami - چکن پنیر ریشمی

Chicken Paneer Reshami - چکن پنیر ریشمی

اجزاء:

  1. (چکن آدھا کلو ﴿بون لیس
  2. مکھن ایک کھانے کا چمچ
  3. میدہ تین کھانے کے چمچ
  4. تازہ دودھ آدھا لیٹر
  5. نمک حسب ذائقہ
  6. فریش کریم ایک پیکٹ
  7. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  8. کوٹیج چیز ایک پیکٹ
  9. پارسلے تھوڑی سی
  10. تیل فرائنگ کے لئے

ترکیب:

  1. چکن بوٹی کو اچھی طرح دھوکر اُبال لیں۔
  2. اب ایک دیگچی میں مکھن گرم کرکے میدہ ہلکا سا بھون کر چولہے سے اُتار لیں۔
  3. پانچ منٹ بعد اس میں تازہ دودھ ڈال کر چمچ چلائیں اور گاڑھا کریں۔
  4. اب اس میں اُبلی چکن ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور اُتار کر نمک شامل کردیں۔
  5. پھر فریش کریم اور کالی مرچ ڈالیں۔
  6. اس کے بعد کوٹیج چیز کے کیوبز بنائیں اور فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں فرائی کرلیں۔
  7. آخر میں ڈش میں چکن نکال کر اوپر سے فرائی کی ہوئی چیز ڈالیں اور تھوڑی سی پارسلے ڈال کر سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes