Chicken Paneer Pakora - مرغ پنیر پکوڑا

Chicken Paneer Pakora - مرغ پنیر پکوڑا

اجزاء:

  1. چکن کا قیمہ ایک پاو
  2. کوٹیج چیز 100گرام
  3. لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
  4. بیسن آدھا کپ
  5. پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
  6. پسی ہلدی ایک چائے کا چمچہ
  7. پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
  8. پسا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
  9. باریک کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
  10. باریک کٹی ہری مرچیں دو کھانے کے چمچے
  11. سوڈا آدھا چائے کا چمچہ
  12. تیل فرائی کے لئے
  13. نمک حسب ضرورت

ترکیب:

  1. ایک مکسنگ باول میں ایک پاو چکن کا قیمہ ، 100گرام کوٹیج چیز ،ایک کھانے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ ،آدھا کپ بیسن ،ایک کھانے کاچمچہ پسی لال مرچ ،ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی،آدھا چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ ،ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے باریک کٹی ہری مرچیں ،آدھا چائے کا چمچہ سوڈا اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے بیٹر کر لیں ۔پین میں تیل گرم کر کے بیٹر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں اور ڈش آوٹ کر لیں ۔آخر میں چٹنی کے ساتھ سرو کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes