Chicken Kaleji - چکن کلیجی

Chicken Kaleji - چکن کلیجی

اجزاء:

  1. چکن کی کلیجی آدھا کلو
  2. تیل ایک چوتھائی کپ
  3. (پیاز ایک عدد ﴿کٹی، درمیانی
  4. دار چینی دو ٹکڑے
  5. (آلو دو عدد ﴿باریک کیوبز میں کٹے ہوئے
  6. نمک حسب ذائقہ
  7. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  8. (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  9. (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  10. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  11. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  12. (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  13. (جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  14. پانی ایک کپ
  15. (ٹماٹر تین عدد ﴿اُبلے اور کٹے ہوئے
  16. (ہری مرچ تین سے چار عدد (کٹی ہوئی
  17. (مٹر آدھا پیالی ﴿اُبلے ہوئے
  18. (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا

ترکیب:

  1. پہلے کلیجی کو اچھی طرح سے دھوکر صاف کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. اب تیل گرم کرکے پیاز اور دار چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔
  3. اس میں کلیجی شامل کرکے دو سے تین منٹ تک بھوننے کے بعد آلو، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، زیرہ، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ، جائفل جاوتری اور ایک کپ پانی شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ
  4. پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  5. پھر پانچ سے چھ منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر ٹماٹر، ہری مرچ، مٹر اور ہرا دھنیا شامل کرکے آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے خشک کرلیں۔
  6. مزے دار چکن لیور مصالحہ تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes