Chicken Hara Masala - چکن ہرا مصالحہ

Chicken Hara Masala - چکن ہرا مصالحہ

اجزاء:

  1. چکن ایک عدد چودہ ٹکڑے
  2. دہی ایک پیالی
  3. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  4. نمک حسب ذائقہ
  5. ہرا دھنیا دو گٹھی
  6. ہری مرچ آٹھ سے دس عدد
  7. لہسن کے جوئے چھ عدد چھلے ہوئے
  8. تیل ایک پیالی
  9. پیاز تین عدد باریک کٹی ہوئی
  10. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
  11. لیموں تین عدد
  12. مکھن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھوکر دیگچی میں ڈال دیں۔
  2. ساتھ میں دہی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اُبالیں۔
  3. جب پانی خشک ہوجائے تو اسے اُتار لیں۔
  4. اب بلینڈر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لہسن کے جوئے ڈال کر چٹنی پیس لیں۔
  5. اس کے بعد تھوڑا نمک ملا دیں۔
  6. پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کریں اور آدھی نکال لیں۔
  7. آدھی پیاز میں تیار کی ہوئی چٹنی ڈال کر ہلکا سا تَل لیں۔
  8. اب فرائنگ پین میں تیل ڈال کر چکن کو تَل لیں اور ہلکی گولڈن براؤن کرکے چٹنی میں ڈال دیں۔
  9. جب ساری چکن ڈال دیں تو اوپر سے کالی مرچ، لیموں کا رس اور مکھن ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔
  10. آخر میں تلی پیاز اوپر ڈال کر سادے چاولوں یا پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes