Chicken Chunks - چکن چنکس

Chicken Chunks - چکن چنکس

اجزاء:

  1. چکن (بغیر ہڈی کے) 300گرام
  2. لال فریش مرچ چار عدد
  3. بریڈ پیس ایک عدد
  4. تلی پیاز ایک عدد
  5. نمک آدھا چائے کا چمچہ
  6. لہسن چار جوے
  7. لیموں ایک عدد
  8. پسی دار چینی 1/4چائے کا چمچہ
  9. کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
  10. چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
  11. تیل دو کھانے کے چمچے

ترکیب:

  1. 3 گرام چکن ، چار عدد فریش لال مرچ،ایک عدد بریڈ پیس، ایک عدد تلی پیاز،آدھا چائے کا چمچہ نمک،ایک چائے کا چمچہ کالی مرچ ڈال کر باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو پلاسٹک کی ایک تھیلی میں ڈال کر ہاتھ سے چپٹاکرلیں۔ اسے مائیکرو ویو اوون میں پانچ منٹ کے لئے بیک کریں۔اور اوون سے نکال کر چھوٹے چھوٹے چنکس کر لیں اور ایک چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ چھڑک کر فریز کردیں۔ جب تلنا ہو تو دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں اور چاٹ مصالحہ اور ایک عدد لیموں کا رس ڈال کر سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes