میدہ میں تین کھانے کے چمچے تیل،دودھ،مکھن اور نمک ملا کر آٹا گوند لیں۔ اس آٹے کے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں ،انہیں توے پر تھوڑا سا تیل لگا کر سینک کر رکھ لیں۔مرغی کے سینے،ہری پیاز،شملہ مرچ،سیلری اور گاجر کو لمبائی میں کاٹ لیں۔ ساس پین میں تیل گرم کیں،اس میں لہسن سنہری کر کے مرغی ڈالیں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔اس میں سبزیاں اور باقی تمام اجزاء کے نرم ہونے تک پکائیں اور بھون کر چولہا بند کر دیں۔روٹیوں کے سائز کے چکنے کاغز کاٹ کر روٹیاں ان پر رکھیں،روٹیوں کے ایک سرے پر مرغی کا آمزہ رکھیں اور انہیں لپیٹ لیں۔
پہلے پتیلی میں ایک گلاس پانی ، آدھا چائے کا چمچہ نمک ،چار کھانے کے چمچے براون شوگر اور ایک پاوکٹے آلو بخارے ڈال کر ابالیں ۔جب دو ابال آجائیں تو چولہے سے اتار کر چھلکی نکال لیں ۔اب اسے ایک بلینڈر میں حسب ضرورت برف، ایک گلاس پانی ،دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچہ بھنا اور پسا زیرہ کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں ۔جب تمام اجزاءمکس ہو جائیں تو حسبِ ضرورت پودینے کی پتیاں ڈال کر سرو کریں ۔