Cheese Crunchy Potatoes Patties - چیزی کرنچی پوٹیٹو پیٹز

Cheese Crunchy Potatoes Patties - چیزی کرنچی پوٹیٹو پیٹز

اجزاء:

  1. آلو (ابال کر میش کرلیں) آدھا کلو
  2. کاٹیج چیز (باریک چوپ کرلیں) ایک کپ
  3. سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
  4. ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) تین عدد
  5. پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  6. ادرک (چوپ کرلیں) آدھا چائے کا چمچ
  7. میدہ حسب ضرورت
  8. سویا (چوپ کرلیں) دو کھانے کے چمچ
  9. لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. لہسن (باریک چوپ کرلیں) ایک چائے کا چمچ
  12. انڈے (پھینٹ لیں) دو عدد
  13. مرمرے حسب ضرورت
  14. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. آلو میں کاٹیج چیز٬ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں٬ ہری مرچیں٬ پیپریکا پاؤڈر٬ سویا٬ ادرک٬ لیموں کا رس٬ نمک٬ لہسن ڈال کر مکس کر کے پیٹز بنالیں-
  2. میدے میں رول کر کے انڈے میں ڈپ کریں-
  3. مرمرے سے کوٹ کر کے تھوڑی دیر فریج میں رکھیں اس کے بعد گرم تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کریں- گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes