Channa Poori - چنا پوری

Channa Poori - چنا پوری

اجزاء:

  1. میدہ دو کپ
  2. نمک ایک چائے کا چمچ
  3. پانی آدھا کپ
  4. چینی دو چائے کے چمچ
  5. انسٹنٹ ایسٹ ایک کھانے کا چمچ
  6. بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  7. قیمہ آدھا کلو
  8. ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  9. لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  10. نمک ایک چائے کا چمچ
  11. تیل ایک چائے کا چمچ
  12. ہری مرچ دو کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
  13. گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  14. چنے کی دال ایک کپ (نمک دال کر ابلی ہوئی)
  15. پیاز ایک عدد بڑا (باریک کٹا ہوا)
  16. ہرا دھنیاآدھا گڈی (باریک کٹا ہوا)
  17. تیل فرائی کے لیے

ترکیب:

  1. میدہ میں نمک،بیکنگ پاؤڈر،ایسٹ،چینی ڈال کر مکس کریں پھر گھی ڈال کر مکس کریں،دہی اور گرم پانی دال کر اچھی طرح مکس کر لیں پیسٹ کی طرح بنالیں۔
  2. یہ پیسٹ کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں بند کر کے کسی گرم جگہ پر ایک سے دو گھنٹے رہنے دیں۔
  3. قیمہ دھو کر چھنی میں ڈال کر پانی اچھی طرح نکال لیں۔
  4. ایک کھلی پتیلی میں قیمہ ڈالیں اور ساتھ ہی تیل،ادرک،لہسن،نمک،ہری مرچیں ڈال کر اسکے پانی خشک ہونے تک بھونتے رہیں۔
  5. جب قیمے سے چوشبو آنے لگے اور پتیلی میں نیچے لگنے لگے تو چولہے سے اتار کر چنے کی دال،گرمصالحہ ،پیاز اور دھنیا ڈال کر مکس کرلیں اور اسکے بالز بنالیں۔
  6. کڑھائی میں تیل گرم کریں۔
  7. میدہ کے مکسچر میں قیمے کی بال ڈالیں اور مکسچر میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔ فرائینگ پین میں تیل گرم کریں۔
  8. بالز کو تیل میں گولڈن ہونے تک فرائی کر کے نکال لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes