Buffalo Chicken Salad - بفلو چکن سیلیڈ

Buffalo Chicken Salad - بفلو چکن سیلیڈ

اجزاء:

  1. چکن بون لیس بریسٹ 2 عدد
  2. انڈا 1 عدد
  3. دودھ 1/2 کپ
  4. لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے
  5. میدہ 2 کھانے کے چمچے
  6. کارن فلور 2 کھانے کے چمچے
  7. بیکنگ پاﺅڈر 1/2 کھانے کے چمچے
  8. نمک 1/2 چائے کا چمچہ
  9. سفید مرچ 1/2 چائے کا چمچہ
  10. مسٹرڈ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  11. آئس برگ لیٹس 2 کپ
  12. مولی (سلائس) 2 عدد
  13. لمبی اور باریک کٹی شملہ مرچ 1 عدد
  14. لمبا اور باریک کٹا ٹماٹر 1 عدد
  15. کوٹیج چیز(چوکور ٹکڑے) 1/2 کپ
  16. نمک 1/2 چائے کا چمچہ
  17. کُٹی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچہ
  18. چلی گارلک سوس 1 کھانے کا چمچہ
  19. کیچپ 1 کھانے کا چمچہ
  20. فرنچ ڈریسنگ 4 کھانے کے چمچے
  21. فرائی کی ہو ئی سموسہ پٹیاں 1 کپ

ترکیب:

  1. بیٹر بنانے کے لیے 1 عدد انڈا، 1/2 کپ دودھ، 2 کھانے کے چمچے لیموں کا رس ، 2 کھانے کے چمچے میدہ ، 2 کھانے کے چمچے کارن فلور، 1/2 چائے کا چمچہ بیکنگ پاﺅڈر، 1/2 چائے کا چمچہ نمک، 1/2 چائے کا چمچہ سفید مرچ اور 1/2 چائے کا چمچہ مسٹرڈ پاﺅڈر کو ملا کر بیٹر بنالیں ۔
  2. اب 2 عدد چکن بریسٹ کے فنگرز کو اس بیٹر میں ڈِپ کرکے لائٹ گولڈن اور خستہ ہونے تک فرائی کریں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں
  3. پھر ایک پیالے میں 2 کپ کٹے آئس برگ لیٹس ڈالیں اور اوپر 2 عدد لال مولی کے سلائس ، 1 عدد لمبی اور باریک کٹی شملہ مرچ، 1عددلمبا اور باریک کٹا ٹماٹر ، 1عدد لمبا اور باریک کٹا کھیرا ، 1/2 کپ کوٹیج چیز، 1/2 چائے کا چمچہ نمک، 1/2 چائے کا چمچہ کُٹی لال مرچ، 1 کھانے کا چمچہ چلی گارلک سوس، 1 کھانے کا چمچہ کیچپ اور 4 کھانے کے چمچے فرنچ دریسنگ اچھی طرح مکس کریں
  4. اوپر 1 کپ فرائی کی ہوئی سموسہ پٹیاں اور فرائی کی ہوئی چکن فنگرز ڈالیں ۔ اب اسے سرو کریں

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes