Brownies - براؤنیز

Brownies - براؤنیز

 

اجزاء:

  1. مکھن دو سو پچیس گرام
  2. چوکلیٹ دو سو پچیس گرام
  3. انڈے چار عدد
  4. کوکو اسّی گرام
  5. کاسٹر شوگر دو سو پچاس گرام
  6. میدہ اسّی گرام
  7. چوکلیٹ دو بارز
  8. بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. اوون کو ایک سو اسّی ڈگری پر گرم کرلیں۔
  2. ایک باؤل میں پانی گرم کرکے مکھن اور چوکلیٹ کو پگھلا لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  3. اب دوسرے باؤل میں کوکو پاؤڈر ، میدہ، چینی اور بیکنگ پاؤڈر کو چوکلیٹ میں مکس کرلیں۔
  4. اب انڈے پھینٹ لیں اور بیٹر میں مکس کرلیں۔
  5. پھر اس براؤنی مکسچر کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور اوپر سے چوکلیٹ کا ٹکڑا رکھ کر پچس منٹ کے لیے اون میں رکھ دیں۔
  6. براؤنیز کو اُس وقت نکالیں جب وہ اوپر سے تھوڑے اسپرینگی اور اندر سے لیس دار ہو جائیں۔
  7. تیار ہونے پر اوون سے نکال کر چوکور شکل میں کاٹ کر ٹھنڈا کریں اور سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes