Bread Custard Pudding - بریڈ کسٹرڈ پڈنگ

Bread Custard Pudding - بریڈ کسٹرڈ پڈنگ

اجزاء:

  1. (دودھ ڈیڑھ لیٹر (اُبلا ہوا
  2. میٹھی ڈبل روٹی چار سلائس
  3. چینی ایک کپ
  4. زعفران آدھا چائے کا چمچ
  5. کسٹرڈ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  6. (بادام آدھا کپ (پسے ہوئے
  7. کیوڑا آدھا چائے کا چمچ
  8. کریم ایک پیکٹ
  9. چاندی کے ورق حسب ضرورت

ترکیب:

  1. دودھ میں دو سلائس میٹھی ڈبل روٹی ڈال کر بھگو دیں۔
  2. پھر اسے بلینڈ کر لیں۔
  3. پھر اس کو پکائیں جب اُس میں اُبال آ جائے تو چینی اور زعفران شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  4. اس کے بعد کسٹرڈ پاؤڈر کو گھول کر ڈالیں۔
  5. جب گاڑھا ہونے لگے تو اس میں کیوڑا اور بادام ڈال دیں۔
  6. پھر اس کو ڈش آؤٹ کرکے اس کے اوپر کریم اور چاندی کے ورق ڈال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes