Bihari Boti - بہاری بوٹی

Bihari Boti - بہاری بوٹی

اجزاء:

  1. (انڈر کٹ اسٹیکس ایک کلو (ٹکڑے ہوئے
  2. پپیتا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  3. (پیاز ایک عدد (فرائی اور پسی ہوئی
  4. دہی ایک سو گرام
  5. لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  6. مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ
  7. ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  8. گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  9. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا

ترکیب:

  1. اسٹیک پر پپیتے کا پیسٹ لگا کر کم از کم چار گھنٹے کے لیۓ چھوڑ دیں۔
  2. اب اسٹیکس کے ٹکڑوں کو پیاز، دہی، لہسن ادرک پیسٹ ، مسٹرڈ آئل، ہلدی، گرم مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ، نمک اور زیرے کے ساتھ ایک پیالے میں مکس کرلیں۔
  3. ایک گھنٹے کے بعد آپ انھیں سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر پکا لیں یا دم دے کر فرائی کرلیں۔
  4. آپ اگر چاہیں تو اوون میں بھی پکا سکتے ہیں۔
  5. لیموں کے سلائسز، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز کے سلائسز کے ساتھ گارنش کریں۔
  6. بہاری بوٹی، روٹی، سلاد، رائتے، املی کی چٹنی یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes