Bigharay Cholay - بگھارے چھولے

Bigharay Cholay - بگھارے چھولے

اجزاء:

  1. ابلے چنے (رات بھر بھیگے ہوئے ) 250 گرام
  2. ابلے آلو ( کیوبز) دو عد د
  3. کٹی پیاز آدھا کپ
  4. کڑی پتے 25عدد
  5. کھٹائی پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ
  6. چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
  7. نمک آدھا چائے کا چمچہ
  8. پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
  9. بھنا اور کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچہ

ترکیب:

  1. یک پیالے میںایک کھانے کا چمچہ کھٹائی پاوڈر ،ایک کھانے کا چمچہ چاٹ مصالحہ،آدھا چائے کا چمچہ نمک،آدھا چائے کا چمچہ پسی لال مرچ اور ایک کھانے کا چمچہ بھنا اور کٹا زیرہ ڈال کر آدھا کپ پانی کے ساتھ مکس کریںاور گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ اب آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں آدھا کپ کٹی پیاز شامل کر کے فرائی کریں ، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہو جائیں ۔اس کے بعد اس میں 25 عدد کڑی پتے ڈالیں ۔ پھر مکس اسپائیسز پیسٹ ڈال کر 5 منٹ فرائی کر لیں ۔اب اس میں 250 ابلے چنے اور دو عدد ابلے آلو شامل کریں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر نکال لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes