بھنڈی کو لمبائی میں کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کردیں، پھر اس میں چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر میری نیٹ کریں۔ایک باﺅل بیسن میں چاول کا آٹا، کارن فلور، کٹی لال مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ ، نمک اور فوڈ کلر شامل کرکے پانی کی مدد سے گھول تیار کریں۔اب اس میں میری نیٹ کی ہوئی بھنڈی کو ڈپ کرلیں۔گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں، یہاں تک کہ بھنڈی کرکری ہوجائے۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔