Bhindi Do Payaz - بھنڈی دو پیازہ

Bhindi Do Payaz - بھنڈی دو پیازہ

اجزاء:

  1. بھنڈی(چھوٹی کٹی ہوئی) چار سو گرام
  2. ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) دو عدد
  3. پیاز(باریک کٹی ہوئی) تین عدد
  4. ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) چار عدد
  5. کٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
  6. پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
  7. پسا ہوا آمچور ایک چائے کا چمچہ
  8. ادرک(چوپ کی ہوئی) دوچائے کا چمچہ
  9. کٹا ہوا سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
  10. پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
  11. نمک ایک چائے کا چمچہ
  12. تیل ایک چوتھائی پیالی
  13. ہری مرچیں(لمبائی میں کٹی ہوئی) سجانے کے لئے
  14. تارہ گرمصالحہ چھڑکنے کے لیے

ترکیب:

  1. کڑاہی میں تیل گرم کر کے پیاز اور ٹماٹر کوٹماٹر کو نرم ہونے تک پکائیں۔اس میں تارہ گرمصالحہ کے علاوہ باقی تمام اجزہء شامل کرکے بھنڈییوں کے نرم ہونے کک پکائیں۔بھنڈی کا دو پیازہ ہری مرچوں سے سجائیں اور تارہ گرمصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔ تازہ گرم مصالحہ بنانے کے لیے چھ لونگیں،دو ہری الائچیاں،ایک،ایک،چائے کا چمچہ دھنیا،پودینے کے سوکھے پتے،لال مرچ اور نمک،آدھا،آدھا چائے کا چمچہ ادرک کا پاؤڈر،ٹاٹرک ایسڈ،سونف،اجوائن،چھ چائے کے چمچے آمچور،1 3/4 کھانے کا چمچہ سفید زیرہ اور 1 3/4 کھانے کا چمچہ کالی مرچیں پانچ منٹ تک بھونیں پھر نمک ڈال کر بلینڈ میں پیس لیں ۔

Copyright © Gooposts.com/recipes