پہلے آدھا کلو میدے میں ایک چائے کا چمچہ بیکنگ پاوڈر،آدھا کپ سوجی،ایک چائے کا چمچہ چینی،اور حسب ذائقہ نمک ملا کر گوندھ لیں ۔پھر ایک پین میں گھی یا تیل گرم کر کے ایک عدد پیاز اور ایک چائے کا چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ فرائی کر لیں ۔اب اس میں چکن کا باریک قیمہ شامل کر کے بھون لیں ۔رنگ تبدیل ہونے لگے تو ایک چائے کا چمچہ پسی لال مرچ،آدھا چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس،آدھا گٹھی ہرا دھنیا،چار سے پانچ عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے مکس کر لیں ۔خشک ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔اس کے بعد ڈو کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور ان میں تھوڑا سا قیمہ ڈال کر چاروں طرف سے بند کر لیں اور ہاتھ کی مدد سے دبائیں ۔آخر میں پین میں تیل گرم کر کے بھتورے کو ڈیپ فرائی کر لیں اور تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں ۔