Bhare Karela - بھرے کریلے

Bhare Karela - بھرے کریلے

اجزاء:

  1. بڑے بڑے کریلے آدھا سیر
  2. مٹن تین پاؤ
  3. انار دانہ ایک چھٹانک
  4. بینگن ایک کلو
  5. ہری مرچ آٹھ عدد
  6. پیاز ایک عدد
  7. گھی ایک پاؤ
  8. ٹماٹر آدھا کلو
  9. پیاز ایک پاؤ
  10. ادرک ایک چائے کا چمج
  11. سرخ مرچ اور نمک حسب ضرورت
  12. لہسن ایک چائے کا چمج
  13. لہسن اور ادرک پیسا ہوا چائے کا آدھا چمچ
  14. نمک حسب ذوق
  15. لال مرچ ایک کھانے کا چمج
  16. ہلدی آدھا چائے کا چمج
  17. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  18. لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  19. ہری مرچیں چار سے چھ عدد
  20. ہرا دھنیا ایک گٹھی

ترکیب:

  1. کریلوں کو اچھی طرح سے کھرچ لیں۔ اور پیٹ چاک کر کے بیج نکال دیں اور پھر ایک گھنٹے کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں۔ لہسن، ادرک ، نمک، سرخ مرچ، پیاز، انار دانہ ملا کر پیس لیں۔ ہری مرچ بھی ان کے ساتھ پیس لیں۔ پھر کریلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے بعد تھوڑے سے مصالحے کے سوا تمام مصالحہ ان کریلوں میں بھر دیں۔ اور ان کو کسی دھاگے سے باندھ دیں۔ پھر کسی دیگچی یا فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ان کو اس گھی میں تل لیں۔ یہاں تک کہ کریلے اچھی طرح سرخ ہو جائیں۔ پھر بچا ہوا مصالحہ ڈال کر ان کو تھوڑا سا بھون لیں اور بعد میں دم پر رکھ دیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعد ان کو اتار لیں۔ نوٹ: مصالحے کے ساتھ ابلے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے ، دال، کالے چنے، کابلی چنے یا پھر تلے ہوئے بینگن اور ٹماٹر بھی بھرے جا سکتے ہیں۔ مصالحے بھرے کریلے تیار ہیں۔ ان میں کڑواہٹ بالکل نہیں ہو گی ۔ یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہے۔
  2. ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈالیں-
  3. اب اس میں گوشت٬ ادرک لہسن٬ نمک٬ لال مرچیں اور ہلدی شامل کر کے گوشت بھون لیں-
  4. اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت کو گلائیں-
  5. جب گوشت گل جائے تو کٹے ٹماٹر اور تلے بینگن کے ٹکڑے ڈال کر دم پر رکھیں-
  6. آخر میں ہرا دھنیا٬ ہری مرچ اور پسا گرم مصالحہ شامل کر کے بھون کر اتار لیں-
  7. بینگن گوشت تیار ہے-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes