Beef Seekh Kebab - بیف سیخ کباب

Beef Seekh Kebab - بیف سیخ کباب

اجزاء:

  1. گائے کا قیمہ 1/2کلو
  2. گردے کی چربی 1/2پاﺅ
  3. ہرا دھنیا 1/4گٹھی
  4. پیاز 1عدد
  5. ہری مرچ 3-4عدد
  6. ادرک 1درمیانہ ٹکڑا
  7. پساگرم مصالحہ 1چائے کا چمچہ
  8. پسازیرہ 1چائے کا چمچہ
  9. پسا دھنیا 1چائے کا چمچہ
  10. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے چوپر میں 1/2کلو گائے کا قیمہ ، 3-4عدد ہری مرچ ، 1درمیانہ ٹکڑا ادرک ، 1عدد پیاز اور 1/4گٹھی ہراد ھنیا شامل کرکے خوب اچھی طرح سے پیس لیں ۔ ساتھ ہی 1/2پاﺅ گردے کی چربی بھی شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مزید پیسیں ۔ پھر اس میں 1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ ، 1چائے کا چمچہ پسازیرہ ، 1چائے کا چمچہ پسادھنیا اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے مزید ایک سے دومنٹ تک پیس لیں ۔ جب قیمے کا بالکل باریک پیسٹ بن جائے تو اسے ایک پیالے میں نکال لیں ۔ اب ایک الگ پیالے میں برف والا ٹھنڈ ا پانی رکھیں ۔ پھر ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی سے گیلا کرکے تھوڑا تھوڑا قیمہ سیخوں پر سیخ کباب کی طرح لپیٹنا شروع کریں ۔ جب تما م سیخوں پر قیمہ لگ جائے تو ان تما م سیخوں کو ایک ساتھ انگیٹھی پر رکھیں اور آدھے آدھے منٹ کے بعد سائیڈ تبدیل کرتے جائیں ۔ خیال رہے کہ کوئلے کی آگ زیادہ تیز نہ ہو۔ جب تمام اطراف میں اچھا گولڈن کلر آجائے تو گرما گرم کباب اُتار کر سرو کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes