Beef Pasanday - پسندے

Beef Pasanday - پسندے

اجزاء:

  1. بیف انڈرکٹ آدھا کلو
  2. تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
  3. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  4. (پیاز دو عدد (چھوٹی
  5. ٹماٹر دو عدد
  6. آلو دو عدد
  7. (لال مرچ دو عدد (سوکھی
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  10. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  11. ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
  12. موٹی ہری مرچ دو سے تین عدد

ترکیب:

  1. پہلے بیف انڈرکٹ کے پسندے کاٹ کر اسٹیک ہیمر یا کسی وزنی چیز سے تھوڑے سے کچل لیں۔
  2. اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ اور پسندے شامل کریں اور اتنا بھونیں کہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے۔
  3. اب اس میں پیاز، ٹماٹر، آلو، سوکھی لال مرچ اور نمک شامل کرکے تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  4. دس سے بارہ منٹ بعد آلو گل جائیں تو کٹی کالی مرچ، کٹی لال مرچ، ہرا دھنیا اور ایک کی دو کی ہوئی موٹی ہری مرچ شامل کرکے مکس کر لیں اور سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes