Basin Ke Ladoo - بیسن کے لڈو

Basin Ke Ladoo - بیسن کے لڈو

اجزاء:

  1. گھی ڈھائی پیالی
  2. چینی ایک چائے کا چمچ
  3. چھوٹی الائچی آٹھ عدد
  4. بیسن آدھا کلو
  5. آٹا ایک پیالی
  6. بادام بیس عدد (اُبلے اور باریک کٹے ہوئے)
  7. پستے بیس عدد (اُبلے اور باریک کٹے ہوئے)
  8. چار مغز حسبِ ضرورت
  9. چینی ایک پیالی

ترکیب:

  1. ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں ایک چائے کا چمچ چینی کے ساتھ پسی ہوئی چھوٹی الائچی ڈال کر بھون لیں۔
  2. اب اس میں بیسن شامل کرکے اچھی طرح بھونیں ۔
  3. جب بیسن براؤن ہونے لگے تو اسے نکال لیں۔
  4. پھر ایک پیالی آٹا ڈال کر بھون لیں۔
  5. اجب خوشبو آنے لگے تو آٹا بھی نکال کر بیسن میں ملا دیں
  6. پ اس کے بعد اُبلے اور باریک کٹے بادام، اُبلے اور باریک کٹے پستے اور حسبِ ضرورت چار مغز شامل کرکے بھونیں اور انھیں بھی بیسن میں ملائیں۔
  7. آجب وہ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں چینی ملاکر خوب اچھی طرح گوندھیں۔
  8. جاس کے بعد ہاتھ میں ذرا سی چکنائی لگا کر لڈو بنالیں۔
  9. بیسن کے مزے دار لڈو تیار ہیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes